ڈالر کو دوسرے روز بھی جھٹکا ، 1.98 روپے سستا ، 305 کا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی اڑان کا سلسلہ رک گیا ، جس کے بعد روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 98 پیسے سستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستا ہو کر 332 روپے پر آ گیا ، یور و کی قیمت میں اب تک 23 روپے کمی ہوئی ۔ پاﺅنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا۔
پاﺅنڈ کی قیمت میں اب تک 30 روپے کمی ہوئی ہے ۔ سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے جبکہ اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل نہیں ہوا، فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک کا فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آ گیا ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس 45 ہزار 858 پوائنٹس ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

4 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

4 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago