قیمتیں گرنے کا ڈر، ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانا شروع کردیے


کراچی (قدرت روزنامہ)ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا، ڈالر مزید گرنے کے ڈر سے ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کے ذخائر کم کرنے لگیں۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب ایکسچینج کمپنیاں ڈالر ہولڈ کررہی تھیں۔ ایکسچینج کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کے حساب سے خرید رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ کے خلاف سخت کارروائی مزید تیز کرنے سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔ ڈالر مزید مہنگا ہونے کے منتظر ایکسپورٹرز کو بھی دھچکا لگا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹرز اپنا مال بیرون ممالک فروخت کرکے مہنگا ہونے کے انتظار میں ڈالرز پاکستان نہیں لارہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیاں بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کیلئے کم از کم سرمائے کی شرط 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں بنیادی اسٹرکچرل اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اصلاحات میں یہ بات شامل ہے کہ زرِ مبادلہ کا کاروبار کرنے والے صفِ اول کے بینک عوام کی زرِ مبادلہ کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی ملکیت میں ایکسچینج کمپنیاں بنا سکیں گے۔

Recent Posts

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

5 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

15 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

27 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

42 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

49 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

53 mins ago