عمران خان نے کہا کہ سکون قبر میں ہے اس لئے مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبرستان کا راستہ دکھارہے ہیں،حافظ حمداللہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15روپے اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جوعوام کے لئے ناقابل برداشت ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا پوچھنا چاہتے ہیں کہ کہاں ہے وہ ریلیف اور وہ وعدے، تاہم نااہل حکومت اور نالائق حکمران مہنگائی کنٹرول میں ناکام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں بلکہ بجٹ ہی عوام پر بھاری بڑ گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب عوام کا نعرہ ہے کہ گو عمران گو اور عوام ہی کہہ رہی ہے کہ نیا نہیں بلکہ پرانا پاکستان چاہےے . انہوں نے کہا کہ 3سالوں میں سوائے گھبرانے کے انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر تلی ہوئی ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ایک ہی وعدے کو پوری تندہی سے پورا کرنے کی عزم کرچکے ہیں کہ سکون قبر میں ہی ہے اسی لئے وہ مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبرستان کا راستہ دکھا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ بن چکی ہے جس سے قوم کو نجات دلانا پی ڈی ایم کا ہدف ہے . س . .