کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ہی وعدے کو پوری تندہی سے پورا کرنے کی عزم کرچکے ہیں کہ سکون قبر میں ہی ہے اسی لئے وہ مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبرستان کا راستہ دکھا رہے ہیں ، پی ڈی ایم پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتی ہے ، عمران رجیم نے پٹرول میں 5روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا ہے ، 3ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15روپے اضافہ سے مہنگائی بھی اضافہ ہوا ، موجودہ حکومت عوام کا منتخب کردہ نہیں بلکہ یہ اب عوام پر بوجھ بن چکی ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتی ہے، عمران رجیم نے پیٹرول میں پانچ روپے فی لیٹراضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کاایک اوربم گرادیاہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15روپے اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جوعوام کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا پوچھنا چاہتے ہیں کہ کہاں ہے وہ ریلیف اور وہ وعدے، تاہم نااہل حکومت اور نالائق حکمران مہنگائی کنٹرول میں ناکام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں بلکہ بجٹ ہی عوام پر بھاری بڑ گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب عوام کا نعرہ ہے کہ گو عمران گو اور عوام ہی کہہ رہی ہے کہ نیا نہیں بلکہ پرانا پاکستان چاہےے ۔ انہوں نے کہا کہ 3سالوں میں سوائے گھبرانے کے انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر تلی ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ایک ہی وعدے کو پوری تندہی سے پورا کرنے کی عزم کرچکے ہیں کہ سکون قبر میں ہی ہے اسی لئے وہ مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبرستان کا راستہ دکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ بن چکی ہے جس سے قوم کو نجات دلانا پی ڈی ایم کا ہدف ہے ۔س
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…