عدالت عالیہ بلوچستان کا بڑا فیصلہ,سابق ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی درخواست مسترد۔


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سابق ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے اپنی ٹرانسفر کیخلاف عدالت عالیہ بلوچستان سے رجوع کیا تھا جس پر گزشتہ روز بھی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ عزت مآب نعیم اختر افغان صاحب اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی جسکے بعد سماعت آج کیلئے رکھی گئی تھی جس میں بلوچستان ہائی کورٹ نے آج عائشہ زہری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو نپٹا دیا, تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا .
یقیناَ یہ بلوچستان ہائی کورٹ کا بہت اہم فیصلہ ہے کیونکہ تقرر و تبادلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر کئے گئے ہیں اور الیکشن کی تاریخ کسی بھی وقت منظر عام پر آ جائے گی, جبکہ دوسری جانب نئے تعینات شدہ افسران نے اپنے عہدے کے چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں