کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں لوٹ مار مچا رکھی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت معیشت کو دوالیہ کرنے کی طرف لیکر جارہی ہے ملک کے مسائل ، معیشت کی بحالی کا واحد حل میاں نواز شریف کی قیادت میں اسحاق ڈار جیسی دو شخصیات کے پاس ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے آسمان کو چھوتی پیٹرولیم ڈوپلمنٹ لیوی ،جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں عوام کو لوٹا جارہا ہے آج عام آدمی 124روپے لیٹر پیڑول خریدنے پر مجبور ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر تمام ضروری اشیاءپر پڑے گا عوام کو کمر توڑ مہنگائی نے پہلے بھی بیزار کر رکھا ہے اب مزید مہنگائی سے لوگ خود کشیوں اور فاقہ کشی پر مجبور ہونگے انہوں نے کہاکہ معاشی ابتر حکمت عملی وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے ڈالر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے معیشت اس قدر زبوں حالی کا شکار ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ حکمران جس حکومت کو چور اور کرپٹ کہتے تھے اس کے دور میں مہنگائی، معیشت ،ڈالر اور روپے کی قیمت سب کچھ کنٹرول میں تھے ایسی ایماندار حکومت سے بہتر وہی حکومت تھی جس میں اسحاق ڈار تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی، بحرانوں، معیشت کی بحالی کا واحد حل میاں نواز شریف کی قیادت میں اسحاق ڈار کر سکتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اس قدربگاڑ پیدا کیا ہے کہ اسے ٹھیک کرنے میں بھی وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مزید رہنا عوام اورملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے مسلم لیگ(ن) موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے یا پھر حکومت استعفیٰ دیکر گھر چلی جائے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…