کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،متحدہ اپوزیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطے کا فیصلہ کرلیا . ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے 16ارکان کی دستخط سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے اپوزیشن کی جانب سے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے جس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک تمام ٹینڈرز،آرڈر پوسٹنگ روکنے کی استدعا کی جائے گی،اپوزیشن کاکہناہے کہ آئینی طور پر بھی عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ نمٹنے تک سرکاری معاملات نہیں چلائے جاسکتے .