افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکا کا نہیں؛ ترجمان جان کربی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے زیر استعمال امریکا کا اسلحہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جاتے ہوئے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کسی کے کام آسکے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی سے پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا انخلا کے وقت افغانستان میں امریکا نے اپنا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑا جو تحریک طالبان پاکستان، داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگا ہے۔
سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کی جنگی تربیت کی تھی اور اس مشن میں جدید اسلحہ افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا۔ جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے امریکی ہتھیار ڈال دیئے۔ امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔
مشیر قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے صرف چند جہاز، اور معمولی ساز و سامان چھوڑا جو قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھے۔ آگ بجھانے کے آلات بھی چھوڑے تھے۔
مشیرِ امریکی قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھ لگا ہو البتہ آگ بجھانے کے آلات طالبان کو ملے جو ریسکیو کے کام آ رہے ہیں۔امریکا کے مشیر قومی سلامتی سے جب یہ پوچھا گیا کہ صدر بائیڈن نے پاکستان کو چند ماہ قبل ایٹمی ہتھیار رکھنے والے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا تو انھیں کس بات کا خدشہ تھا۔
جس پر جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور خاص طور پر افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں سے حملوں کا خدشہ ہے۔
مشیرِ امریکی قومی سلامتی نے کہا کہ یہ بہت بڑا خطرہ ہے جو پاکستان کے عوام کو اب بھی لاحق ہے۔ یہ کوئی معمولی خطرہ نہیں ہے۔ صدر بائیڈن اس بات کو سمجھتے ہیں اور اس لیے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

اداکار شہریار منور کس لڑکی سے شادی کرنے جارہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…

3 mins ago

وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…

1 hour ago

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

2 hours ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

3 hours ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

3 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

3 hours ago