فرانسیسى عدالت نے بھی عبایا پر پابندی کو قانونی قرار دیدیا


پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس کے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کو مسلم کمیونیٹی کی جانب سے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم عدلیہ نے فیصلہ حکومت کے حق میں دیتے ہوئے عبایا پر پابندی کو برقرار رکھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں مسلم کمیونیٹی کے وکلاء نے حکومت کے اسکولوں میں عبایا پر پابندی پر حکم امتناع کی درخواست کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے عبایا پہننے پر پابندی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے عدالت فوری طور پر اس پابندی پر اسٹے جاری کرے۔مسلمانوں کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سہام زینی نے کہا کہ عبایا پر پابندی مذہب کے ساتھ ساتھ جنسی اور نسلی امتیاز پر بھی مبنی ہے کیوں کہ یہ پابندی صرف لڑکیوں پر ہے اور اس سے عرب کلچر کو ضرب پہنچی ہے۔
فرانسیسی وزارت تعلیم کے وکیل نے کہا کہ عبایا پر پابندی نسلی یا جنسی امتیاز نہیں۔ عبایا دیکھ کر فوراً سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی مسلم خاتون ہیں اور ہم نے ہر اس چیز پر پابندی لگائی ہے جو مذہب کی شناخت ظاہر کرے۔
حکومتی فیصلوں کے خلاف شکایات پر غور کرنے والی فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد مسلم کمیونیٹی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ یہ امتیازی سلوک ہے اور نہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمرے میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ عبایا پر پابندی کا اعلان اگست کے آخر میں کیا گیا تھا اور 4 ستمبر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول آنے والی کئی طالبات کو عبایا پہن کر آنے پر واپس گھر بھیج دیا گیا تھا۔
فرانس میں پہلی بار 2004 میں ایک قانون کے تحت اسکولوں میں مذہبی علامتوں کو نمایاں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے اور ایسی کوئی بھی چیز پہن کر آنے پر پابندی تھی جس سے مذہب کی شناخت ہوسکتی تھی۔ واضح رہے کہ فرانس کی 67 ملین آبادی میں لگ بھگ 10 فیصد مسلمان شامل ہیں جو اس سے فیصلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Recent Posts

پنجگور کے اسکول ٹیچر کا اغوا اور تشدد کے بعد قتل، اہلخانہ کی انصاف فراہمی کی دہائی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے وشبود کے ایک نجی اسکول کے ٹیچر کا دوران پڑھائی مسلح…

4 mins ago

حب میں سوشل سیکورٹی اسپتال میں بدانتظامی، ایم ایس عہدے سے فارغ، میڈیکل اسٹور بند

حب(قدرت روزنامہ)سوشل سیکورٹی اسپتال حب میں بدانتظامیوں کے خلاف اقدامات یک نہ دو شد کے…

10 mins ago

گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار کی خستہ حال عمارت ممکنہ حادثے کا باعث

آواران(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار ضلع آواران جس میں تقریبا 130 بچے اور بچیاں…

21 mins ago

وزیر داخلہ بلوچستان کی ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر ایرانی قونصلیٹ میں فاتحہ خوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے…

26 mins ago

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

41 mins ago

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

54 mins ago