انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، کتنے روپے پر بند ہوا ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہواہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 305.95 روپے پر بندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے تک مزید کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 305 روپے پر فروخت ہو رہاہے .


اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق تقریبا 0.7 فیصد تک آ گیاہے ، اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 8.2 فیصد تھا .

. .

متعلقہ خبریں