پریانکا چوپڑا، ایشوریہ رائے یا عالیہ بھٹ، بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سب سے امیر ترین اداکارہ، 580 کروڑ روپوں کی مالک پریانکا چوپڑا کو تصور کیا جاتا ہے جبکہ یہ خیال غلط ہے، ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی سب سے امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی مجموعی مالیت 828 کروڑ روپے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کے بعد پریانکا چوپڑا اور پھر عالیہ بھٹ کا نمبر آتا ہے۔
پریانکا چوپڑا کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے اور بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے بعد اب اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی قدم جما چکی ہیں۔پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالٹی میری کے ساتھ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں۔
پریانکا کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھارتی امیر ترین اداکارہ ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے، امیر ترین اداکارہ ہونے کا تاج اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے سر سجا ہوا ہے۔ایشوریا رائے نے اپنی اداکاری کا آغاز 1997ء میں منی رتنم کی تامل فلم ’ارووَر‘ سے کیا تھا جس کے بعد سے وہ کامیابی کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔
اداکارہ ایشوریہ رائے دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے جانی جاتی ہیں، ایشویہ رائے نے 1994 میں ’مس ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتا اور یہ وہی سال ہے جب سشمیتا سین نے ’مس یونیورس‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔
بھارتی میڈیا ’زی بزنس‘ کے مطابق ایشوریہ رائے بچن بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی مجموعی مالیت 828 کروڑ روپے ہے، اس کے بعد سابقہ ’مس ورلڈ‘ پریانکا چوپڑا کا نمبر آتا ہے جو کہ 580 کروڑ روپوں کی مالک ہیں اور امیر ترین اداکارہ ہونے کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آتی ہیں۔
اسی طرح تیسرے نمبر پر عالیہ بھٹ براجمان ہیں جن کی مجموعی مالیت 557 کروڑ روپے ہے، اس کے بعد کرینہ کپور خان 440 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔’زی بزنس‘ کے مطابق اس دوڑ میں پانچویں نمبر پر دیپیکا پڈوکون ہیں جن کی مجموعی مالیت 314 کروڑ روپے ہے۔
چھٹے نمبر پر انوشکا شرما ہیں جن کی مجموعی مالیت 255 کروڑ روپے ہے جبکہ مادھوری ڈکشٹ 248 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں نمبر ہر ہیں۔ اسی طرح اداکارہ کترینہ کیف کی مجموعی مالیت217 کروڑ روپے، شردھا کپور کی 112 کروڑ روپے اور جیکولین فرنینڈس 101 کروڑ کی مالک ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

6 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago