سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکریٹری کو 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو 15 روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ تحقیقات کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

49 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

56 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago