انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر بھی قدغنیں لگائی جارہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زبان بندی ہو آئینی حق کی بات کر نے والوں کو نہیں چھوڑا جاتا صحافیوں کے آئینی حق کو تسلیم کرتے ہیں انکو انکا حق ملنا چائیے . ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ یے اسکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکتا . لیڈر آف دی ہاؤس اور اور لیڈر آف دی اپوزیشن کی مشاورت سے ہی آیا ہے اور اپنی مدت پوری کرنی چائیے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کس نظام میں ہے کہ حکومت یہ خواہش ظاہر کرے کہ الیکشن کمیشن کو ہمارے مطابق چلنی چائیے انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے کو اپنا کام کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمیشن کو پریشرائز کیا جارہا ہے انکو چائیے کہ کورٹ جائیں اور وہاں اپنا مدعا بیان کریں . الیکشن کمیشن کے اختیارات میں ہے کہ وہ وزارت پر بیٹھے وزیروں کی دھمکیوں پر انہیں معطل کرسکتا ہے . اگر ادارہ اپنا تحفظ نہ کرسکے تو اسکے رہنے کا کیا فائدہ انہوں نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کرتی ہے حکومت میں بیٹھے چوروں کو ثبوت کے باوجود کاروائی نہیں کررہی ہے . . .
قلات(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی جمعیت عدم اعتماد میں پوری طرح اور یکسو ہے جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی وجہ صوبے میں لاقانونیت، کرپشن امن وامان کی دیگر گوں صورتحال، ناانصافی بیروزگاری اور بلوچستان کے حقوق جو کہ ہم تین سال سے جہدوجہد کرتے رہے ہیں مگر ہماری جمہوری جہدوجہد کے بدلے ہمارے اراکین کے اوپر گاڑیاں چڑھائی گئی ہمارے اراکین کو زدکوب کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ شاہ ولی اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت باڈرز بند ہے تفتان اور چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا یے لوگ بے روزگار ہوگئے ہے انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوا تو اسکے بعد اتحادیوں سے مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے . انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے وقف املاک مسجد ومدارس کو بند کرنے ٹرسٹ اور خیر کی چیزیں بند کی جارہی ہے ہمارے عزت وناموس اور قرآن وسنت کے خلاف بل لایا جارہا ہے یہ سب اے ٹی ایف کا کالا قانون ہے .
متعلقہ خبریں