اپوزیشن کوجام حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

قلات(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی جمعیت عدم اعتماد میں پوری طرح اور یکسو ہے جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی وجہ صوبے میں لاقانونیت، کرپشن امن وامان کی دیگر گوں صورتحال، ناانصافی بیروزگاری اور بلوچستان کے حقوق جو کہ ہم تین سال سے جہدوجہد کرتے رہے ہیں مگر ہماری جمہوری جہدوجہد کے بدلے ہمارے اراکین کے اوپر گاڑیاں چڑھائی گئی ہمارے اراکین کو زدکوب کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ شاہ ولی اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت باڈرز بند ہے تفتان اور چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا یے لوگ بے روزگار ہوگئے ہے انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوا تو اسکے بعد اتحادیوں سے مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے وقف املاک مسجد ومدارس کو بند کرنے ٹرسٹ اور خیر کی چیزیں بند کی جارہی ہے ہمارے عزت وناموس اور قرآن وسنت کے خلاف بل لایا جارہا ہے یہ سب اے ٹی ایف کا کالا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر بھی قدغنیں لگائی جارہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زبان بندی ہو آئینی حق کی بات کر نے والوں کو نہیں چھوڑا جاتا صحافیوں کے آئینی حق کو تسلیم کرتے ہیں انکو انکا حق ملنا چائیے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ یے اسکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔لیڈر آف دی ہاؤس اور اور لیڈر آف دی اپوزیشن کی مشاورت سے ہی آیا ہے اور اپنی مدت پوری کرنی چائیے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کس نظام میں ہے کہ حکومت یہ خواہش ظاہر کرے کہ الیکشن کمیشن کو ہمارے مطابق چلنی چائیے انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے کو اپنا کام کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمیشن کو پریشرائز کیا جارہا ہے انکو چائیے کہ کورٹ جائیں اور وہاں اپنا مدعا بیان کریں۔الیکشن کمیشن کے اختیارات میں ہے کہ وہ وزارت پر بیٹھے وزیروں کی دھمکیوں پر انہیں معطل کرسکتا ہے۔اگر ادارہ اپنا تحفظ نہ کرسکے تو اسکے رہنے کا کیا فائدہ انہوں نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کرتی ہے حکومت میں بیٹھے چوروں کو ثبوت کے باوجود کاروائی نہیں کررہی ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago