پاکستان

صارفین پر بجلی گر گئی، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین پر بجلی گر گئی، نیپرا نے بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں