ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے ، فورم کا مقصد دونوں ممالک کے کاروباری روابط بڑھانا ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجکستان آکر خوشی ہوئی ، پاکستانی کاروباری طبقے کیلئےآسانیاں پیداکررہےہیں ، بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ، افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر سے ملاقات دوشنبے میں ایس سی او کی سائیڈلائن پر ہوئی اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی . ذرائع کے مطابق اس مو قع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . یاد ہے وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے . ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16 اور17 ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں . ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے . دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ کرے گا . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ایس سی او کی سائیڈلائن پر دوشنبے میں ہوئی ہے .
متعلقہ خبریں