بلوچستان حکومت وڈھ میں معمول کی بحالی اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت وڈھ میں معمول کی بحالی اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہےحکومت نے ڈی آئی جی خضدار منیر احمد شیخ کو قبائلی عمائدین سردار اسد اللہ مینگل اور میر شفیق الرحمان سے ملاقات کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ ایس ایس پی خضدار میر حسین احمد لہڑی بھی اس کاوش کا حصہ ہیں انہوں نے سردار اسد اللہ مینگل اور میر شفیق الرحمان مینگل سے الگ الگ ملاقات کی جس میں مارکیٹ کی بندش، مرکزی آر سی ڈی روڈ اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور عام لوگوں کو درپیش مسائل جیسے خوراک، پانی کی عدم دستیابی سمیت صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بازار کو کھولا جائے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کی اشیاء خرید سکیں اور حکومت متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کر سکے
وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے حکومت کو عام لوگوں اور مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےحکومت نے امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مقامی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہےحکومت وڈھ میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ علاقے میں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور گشت بڑھا دیا گیا ہےحکومت وڈھ میں امن اور معمول کی بحالی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

5 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

17 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

27 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

44 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago