فیصل آباد؛ ایریا منیجر اور 8 بینک برانچز کا عملہ 1 ارب لیکر بیرون ملک فرار


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) مدینہ ٹاؤن میں نجی بینک کا ایریا منیجر اکاؤنٹ ہولڈرز کے ایک ارب روپے سے زائد لے کر بیرون ملک فرار ہوگیا، شکایات پر ایف آئی اے اور بینک کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک بینک کے ایریا منیجر اور ایک سیاسی شخصیت کے داماد راجہ عامر کیانی نے 8بینک برانچوں کے عملہ کیساتھ ملکر500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرزکو کم رقم پر زیادہ منافع دینے کا لالچ دیکر رقم حاصل کی اور ان کو جعلی رسیدیں دیں، 5ماہ سے ایریا منیجر راجہ عامر کیانی اور اس کا عملہ پانچ سو سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو منافع کا لالچ دیتا رہا۔
ایریا منیجر سمیت مختلف برانچز کا عملہ ایک ارب روپے سے زائد کی رقم لیکر بیرون ملک فرار ہوگیا جس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اس دوران متاثرہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے ایف آئی اے سمیت افسران کو درخواستیں ارسال کی گئیں جس پرایف آئی اے نے سوساں روڈ پر واقع نجی بینک کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کردی جبکہ بیشتر اکاؤنٹ ہولڈرز نے منافع کے لالچ میں اپنے کروڑوں روپے ایریا منیجر کے حوالے کئے۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

14 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

24 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

43 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago