کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے آپریشن کرکے 2 ہزار کلو منشیات برآمدکرلی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 28 اگست کو کور ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ایک اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آپریشن کو حتمی شکل دی گئی جبکہ مقامی عمائدین نے بھی اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…