انسٹا گرام نے عاصم اظہر کی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اصل وجہ سامنے آگئی

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور بلال مقصود نے ایک ساتھ گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بلال مقصود اور عاصم اظہر کی جانب سے نئی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں ان دو لیجنڈ گلوکاروں کو ایک فریم میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار بلال مقصود نے عاصم اظہر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر اپنا گایا ہوا ایک گانا گنگنا رہے ہیں اور بلال مقصود پیانو بجا رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فنکار ایک ساتھ معروف سابق بینڈ اسٹنگز کا گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلال مقصود نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ عاصم اظہر کام کے سلسلے میں آئے تھے اب وہ ہم سب کو اپنی سریلی آواز سے محظوظ کر رہے ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ اُنہیں نہیں معلوم تھا کہ بلال مقصود کو اپنی فیملی کے سامنے گھر میں گانا پسند نہیں ہے مگر بلال مقصود نے اُن کی درخواست پر اُن کا پسندیدہ گانا گایا۔

دوسری جانب عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بتایا کہ بلال مقصود کے ہمراہ اُن کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ انسٹا گرام کی انتظامیہ نے کاپی رائٹس کے سبب ریموو کر دی ہے جس پر عاصم اظہر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اور بلال مقصود غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل، آج اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔…

3 mins ago

آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کامران…

17 mins ago

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

7 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

7 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

7 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

7 hours ago