جو لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے، ہمایوں سعید


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جو لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے۔ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہوں۔ جو لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے۔
ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان میری نئی فلم کی ہیروئن ہیں۔ ان کی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا میں فلم کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔ ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بن روئے‘ میں کام کیا ۔ شائقین نے ہماری جوڑی کو پسند کیا تھا توقع ہے نئی فلم میں بھی ہماری جوڑی لوگوں کو پسند آئے گی۔
اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کیونکہ میری توجہ کام پر زیادہ سوشل میڈیا پر کم ہوتی ہے۔ چند بیوقوف لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ورنہ باقی سب تو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔ سال 2024 میں 6 فلمیں بناؤں گا۔ ماضی میں ’ میں ہوں شاہد آفریدی‘ بنا کر فلم انڈسٹری کو سنبھالا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ پروفیسر عدنان…

4 mins ago

اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ…

13 mins ago

حافظ آباد: گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے باوجود گندم…

19 mins ago

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل کا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران دہرے قتل کا انتہائی خطرناک…

28 mins ago

پولینڈ: دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 1400 دکانیں جل کر خاکستر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر لگنے…

42 mins ago

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی ایک…

46 mins ago