مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے اس گلاس ميں کيا خاص بات ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر گلاس کے چرچے

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے ہاتھ میں تھامے مخصوص گلاس کے ایک بار پھر چرچے شروع ہو گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے مخصوص گلاس کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ،جوکہ سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئی ہیں .

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس نظر آتا ہے اور یہ گلاس سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے . اب ایک بار پھر مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں سے ایک تصویر میں انہوں نے وہی مخصوص گلاس پکڑا ہوا ہے .

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے . چند صارفین کا کہنا ہےکہ یہ ضرور مریم نواز کا ’لکی‘ گلاس ہے جسے وہ اتنی زیادہ توجہ اور اہمیت دیتی ہیں . واضح رہےکہ گزشتہ سال وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ٹوئٹ کرکے اس گلاس کی حقیقت سے پردہ اٹھایا تھا . انہوں نے لکھا تھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے، جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی . واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال نيب پيشی کيلئے روانگی سے پہلے مريم نواز کے ہاتھ ميں یہ گلاس نظر آيا تھا ، مريم اس گلاس کو بہت احتياط سے تھامے ہوئے گاڑی تک پہنچی تھیں، جس کے بعد ان کے شوہر کيپٹن (ر) صفدر نے بھی اس گلاس کو بڑے احترام سے پکڑاتھا . اس گلاس ميں کيا خاص بات تھی اور ہے؟ فی الحال تو اس کی حقیقت پوشیدہ ہی ہے . . .

متعلقہ خبریں