کاروبار مغرب تک ختم کرنے کی تجویز پر تاجروں کا ردعمل


اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی ،کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کاروباری سرگرمیاں صبح جلد شروع کر کے مغرب تک ختم کرنے کی حکومتی تجویز پر تاجروں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، اس پر جلد عملدر آمد ہونا چاہیے، قانونِ قدرت سے پیچھے ہٹنا ہی مسائل کی جڑ ہے۔
بعض تاجروں نے کہا کہ شہری خریداری کے لیے آتے ہی 11 12 بجے کے بعد ہیں تو صبح جلد دکانیں کھول کر کیا کریں۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دن 11 بجے تک دکانوں کے شٹر بند دکھائی دیے۔
بڑے شہروں کے مقابلے سندھ کا چھوٹا شہر جیکب آباد بازی لے گیا جہاں پر صبح 9 بجے تمام مارکیٹس کھل گئیں اور گاہکوں کی چہل پہل بھی دکھائی دی۔ پشاور کے ایک دکاندار نے کہا کہ تجارتی مراکز 10 بجے کے بعد کھلتے ہیں، گرمی کی وجہ سے خریداری بھی شام کو ہوتی ہے، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے کاروبار پہلے ہی خراب ہیں، اگر بازار جلد بند کر دیے گئے تو کاروبار مزید خراب ہو جائے گا۔

Recent Posts

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن…

3 mins ago

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے…

4 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل…

7 mins ago

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(قدرت روزنامہ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل…

10 mins ago

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…

16 mins ago

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

28 mins ago