کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے نئے اور جونیئر انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار راجہ سے سینئر افسران کی ناراضگی بدستور برقرار ہے۔تعیناتی پر بد دلی کا شکار ایسے بیشتر سینئر پولیس افسران مسلسل رخصت پر ہیں اور صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
صوبے کی پولیس کا نظم و نسق چلانے کے لیے آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو مزید 3 ایڈیشنل آئی جیز کے عہدوں کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔آئی جی سندھ رفعت مختار نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گریڈ 21 کے عمران یعقوب منہاس کے رخصت پر جانے سے خالی ہونے والے دو عہدوں کا چارج خادم حسین رند کے حوالے کیا گیا ہے۔
پولیس چیف کراچی خادم حسین اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے کا چارج بھی خادم حسین رند سنبھالیں گے۔
آرڈر کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو، ڈی آئی جی آئی ٹی کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد زبیر دریشک، ڈی آئی جی فنانس اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کا بھی اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…