آپ کے نام پر کس نیٹ ورک کی کتنی موبائل سمیں چل رہی ہیں ؟ جاننے کا انتہائی آسان طریقہ

(قدرت روزنامہ)سال 2000 میں پاکستان بھر میں موبائل کی کم قیمتوں کی وجہ سے اس کی خرید میں کافی تیزی سے اضافہ ہوا تھا . وہی دوسری جانب مختلف نیٹ ورک کی سموں کی خرید اور استعمال میں اضافہ دیکھا گیا تھا .

اس سب صورتحال کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سموں کو صارف کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا اوربھر پور طریقے سے کام کرتے ہوئے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے بعداسے بائیومیٹرک کر دیا گیا . حکومت کے اس اقدام کے بعد اب کوئی پانچ سے زیادہ سمیں نہیں رکھ سکتا تاہم اگر کوئی پانچ سمیں رکھنے کے بعد نئی سم خریدنا چاہتاہے تو اسے اپنے نام پر موجود پانچ میں سے کسی ایک سم کو بلاک کرنا لازمی ہو گا . اسکے علاوہ اب یہ جاننا بھی بہت آسان ہوگیا ہے کس صارف کے نام پر کتنی اور کس نیٹ ورک کی سمیں موجود ہیں ، اسکے لئے حکومت کی جانب سے 2 طریقے مقرر کئے گئے ہیں . 1 . ویب سائٹ کے ذریعے سموں کی تعداد کا پتا لگانے کیلئے آپ کو پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں بنے ہوئے باکس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھنے پر آپ کے سامنے ایک ٹیبل کھل جائے گا جس میں آپ کے زیراستعمال مختلف نیٹ ورکس کی تما م سموں کی تفصیلات کھل جائیں گی جس سے آپ کو مطلوبہ معلومات حاصل ہو سکیں گی . 2 . میسج کے ذریعے سموں کی تفصیلات کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر بھیج دینا ہے اور کچھ ہی دیر میں آپ کو جواب میں سموں کی تعداد موصول ہو جائے گی . . .

متعلقہ خبریں