آپ کے نام پر کس نیٹ ورک کی کتنی موبائل سمیں چل رہی ہیں ؟ جاننے کا انتہائی آسان طریقہ

(قدرت روزنامہ)سال 2000 میں پاکستان بھر میں موبائل کی کم قیمتوں کی وجہ سے اس کی خرید میں کافی تیزی سے اضافہ ہوا تھا ۔

وہی دوسری جانب مختلف نیٹ ورک کی سموں کی خرید اور استعمال میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اس سب صورتحال کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سموں کو صارف کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا اوربھر پور طریقے سے کام کرتے ہوئے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے بعداسے بائیومیٹرک کر دیا گیا ۔

حکومت کے اس اقدام کے بعد اب کوئی پانچ سے زیادہ سمیں نہیں رکھ سکتا تاہم اگر کوئی پانچ سمیں رکھنے کے بعد نئی سم خریدنا چاہتاہے تو اسے اپنے نام پر موجود پانچ میں سے کسی ایک سم کو بلاک کرنا لازمی ہو گا ۔

اسکے علاوہ اب یہ جاننا بھی بہت آسان ہوگیا ہے کس صارف کے نام پر کتنی اور کس نیٹ ورک کی سمیں موجود ہیں ، اسکے لئے حکومت کی جانب سے 2 طریقے مقرر کئے گئے ہیں۔

1۔ ویب سائٹ کے ذریعے سموں کی تعداد کا پتا لگانے کیلئے آپ کو پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں بنے ہوئے باکس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھنے پر آپ کے سامنے ایک ٹیبل کھل جائے گا جس میں آپ کے زیراستعمال مختلف نیٹ ورکس کی تما م سموں کی تفصیلات کھل جائیں گی جس سے آپ کو مطلوبہ معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

2۔ میسج کے ذریعے سموں کی تفصیلات کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر بھیج دینا ہے اور کچھ ہی دیر میں آپ کو جواب میں سموں کی تعداد موصول ہو جائے گی ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

7 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

16 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

28 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

41 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

59 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

1 hour ago