ہمارے 70 فیصد عوام منفی سوچ رکھتے ہیں، نادیہ حسین


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ہمارے 70 فیصد عوام منفی سوچ رکھتے ہیں، عوام کے دماغ میں ایک کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت انداز میں نہیں سوچنے دیتا۔اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا، اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران نادیہ حسین نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والے منفی تبصروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی منفی سوچ رکھتے ہیں جس کی وجہ حسد اور نفرت ہے، ایسے لوگ سوچتے ہیں کہ جو چیز اِن کے پاس نہیں ہے وہ دوسروں کے پاس بھی نہ ہو۔
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہماری قوم میں منفی سوچ ایک فطرت بن گئی ہے، ایک بار مجھے سوشل میڈیا پر پیغام موصول ہوا کہ ’میں تم سے نفرت کرتا ہوں‘، صرف یہ تین لفظ درج تھے، لوگ منفی باتیں لکھنے میں وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ میرے اکاؤنٹ میں آ کر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں میں اِنہیں ہرگز برداشت نہیں کرسکتی، میں بھی انہیں اسی لہجے میں جواب دینے کا حق رکھتی ہوں۔
نادیہ حسین نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں آئی، اگر کسی نے میرے بچے پر بھی منفی کمنٹ کیا ہے تو میں اسے جواب دوں گی، جہاں آپ کو لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے، یہ دنیا معاف کرنے والی نہیں ہے، آپ کو پلٹ کر جواب دینا آنا چاہیے۔
اس دوران اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے بجلی کے بل کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال کے آغاز کے مہینوں میں بجلی زیادہ استعمال ہوئی تھی اور بل کم آیا تھا جبکہ اب بجلی کم استعمال ہونے کے با وجود بل 1 لاکھ 70 لاکھ آیا ہے۔ واضح رہے کہ معروف ماڈل و بیوٹی ایکسپرٹ، نادیہ حسین اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر اپنی لائیو ویڈیوز اور پوسٹس پر اپنے خلاف تنقید کرنے والوں کو کُھل کر جواب دیتی نظر آتی ہیں۔

Recent Posts

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

8 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

17 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

39 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

40 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

42 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

45 mins ago