نیب کک بیکس تحقیقات: محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی کک بیکس کی تحقیقات میں سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر غیر قانونی سکیمیں منظور کرائیں اور کک بیکس کے لئے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں، انہوں نے شریک ملزمان سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کر فوائد حاصل کئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور احتساب عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

4 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

28 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

30 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago