6 فٹبالروں کو اغوا کر کے پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے لیویز رسالدار
کھلاڑیوں کی جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی
مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی
ڈیرہ بگٹی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم مسلح افراد فٹ بال کے چھ کھلاڑیوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے حکام کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے تقریبا 15 کلومیٹر دور کچھی کینال کے قریب لونڈو نالہ کے مقام پر پیش آیا۔سوئی لیویز کے رسالدار صالح محمد نے کہا ہے کہ سوئی سے تعلق رکھنے والے 24 فٹبالر سبی میں ایک فٹبال ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پک اپ گاڑی میں جا رہے تھے۔لونڈو نالہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا اور سب کی شناخت معلوم کی شناخت کے بعد ان میں سے چھ فٹبالروں کو اغوا کر کے پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اغو اکاروں نے باقی 18 افراد کو چھوڑ دیا جنہوں نے آ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی۔لیویز رسالدار کے مطابق اغوا ہونے والے کھلاڑیوں کی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور تمام سوئی کے مقامی افراد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغوی آپس میں رشتہ دار نہیں، سب عام لوگ ہیں، ان میں کسی حکومتی یا خاص شخصیت کے رشتہ دار بھی شامل نہیں۔لیویز رسالدار نے مزید بتایا کہ اغوا کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ لیویز اور ایف سی نے مغویوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔بلوچستان کے نگراں وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔بلوچستان کے نوجوان وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے بھی کھلاڑیوں کے اغوا کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا ہے اور کھلاڑیوں کی جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ فٹبال کے کھلاڑی وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جا رہے تھے۔ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…