اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے تیار کردہ منفرد اور جدید نظام نگران حکومت کی افسر شاہی کی نذر ہوگیا۔بیورو کریسی نے اس نئے جدید نظام کے اطلاق کو روک دیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمتوں پر نظر رکھنے کیلیے جدید ڈیش بورڈ بنوایا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی شدید مخالفت کے باعث اس کا اطلاق روک دیا ہے۔ پی اے ایس افسران کے شدید دبا پر منصوبہ بندی کمیشن نے ڈیش بورڈ کو ختم کر دیا ڈیش بورڈ ضلعی سطح، صوبائی وزارتوں ، وزراء اعلیٰ ، وفاقی وزارتوں اور وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے دفاتر میں لگنا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈیش بورڈ مختلف مارکیٹس میں قیمتوں میں فرق کی نشاندھی کرتا تھا یہ ڈیش بورڈ پاکستان شماریات بیورو سے بنوایا گیا تھا پاکستان بیورو آف شماریات ملک کے 31 شہروں کی 51 مارکیٹس سے ہفتہ وار اور ماہوار بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…