پشاور(قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سیکریٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا، یہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے خفیہ طور کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا۔
انیلا محفوظ درانی نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹورے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبیہ کیا، ہدایات ملتے ہی ایٹا اسٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھا دیا اور خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا۔
سیکریٹری اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، ملوث طلبہ و طالبات کے خلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…