کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس اہلکاروں کا چھینا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ اب اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں استعمال ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے بعد کراچی پولیس نے پولیس افسران و اہلکاروں سے چھیننے والے اسلحے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا میں تاجر سے 30 لاکھ کی ڈکیتی میں پولیس اہلکار سے چھینا گیا اسلحہ استعمال کیا گیا ہے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان نے 2 اگست کو چاکیواڑہ میں پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھینا جس کا مقدمہ نمبر 163-23چاکیواڑہ تھانے میں درج کیا گیا۔
علاوہ ازیں 4 لڑکوں پر مشتمل ملزمان نے یہ اسلحہ سائٹ ایریا میں تاجر سے 30 لاکھ روپے چھیننے کی واردات میں استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر 2023کو سائٹ ایریا میں 2 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فیکٹری کے تاجر سے 30 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی جس پر تاجر کے سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی کردیا۔
کیماڑی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا ہے کہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ چاکیواڑہ میں سکیورٹی میں تعینات پولیس اہلکار سے چھینا گیا ہے، جس کا مقدمہ بھی چاکیواڑہ میں پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ضلع سینٹرل میں بھی ایک شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرچکے ہیں اور تین سے چار مرتبہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔
انکشافات کی روشنی میں اعلیٰ پولیس افسران حالیہ دنوں پولیس اہلکاروں سے چھینے گئے اسلحے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ شہریوں کی حفاظت میں مامور پولیس اہلکاروں سے رواں سال مئی اور جون میں 8 پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا گیا ہے، شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں ہیڈ کانسٹیبل رانا سہیل کا اسلحہ چھینا گیا جس کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا، جس کے فوراً بعد چار اہلکاروں سے ہوٹل میں چھینا جھپٹی کی گئی اور مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کے 9 ایم ایم پستول بھی ساتھ لے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح منگھو پیر تھانے کے پولیس اہلکار ارسل رئیس سے بھی مسلح ملزمان نے اسلحہ چھینا جس کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ 2 برس میں پولیس اہلکاروں سے چھینے گئے اسلحہ کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اسلحہ کن وارداتوں میں استعمال کیا گیا اس حوالے سے بھی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…