پنجاب کے 1ہزار سکولوں کا انتظام مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے ایک ہزار سکولوں کا انتظام و انصرام مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مسلم ہینڈز پاکستان کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی ، مسلم ہینڈز پاکستان کے چیئرمین سید لخت حسنین نے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسلم ہینڈز پاکستان پنجاب میں 117 سکول چلا رہی ہے، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے ویلفیئرپراجیکٹس چلائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی سکلز کا اہتمام کیا گیا ہے، پنجاب میں 18 سکول آف ایکسی لینس اور 35 ماڈل سکول چلائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر پنجاب کے 1 ہزار سکولوں کا انتظام و انصرام مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو مسلم ہینڈز پاکستان سے قواعد و ضوابط طے کرنے اور ایک ہفتے کے اندر حکومت پنجاب اور مسلم ہینڈز پاکستان کے درمیان ایم او یو کے حوالے سے امور طے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
ملاقات میں یتیم خانوں اور دارالامان کے انتظامات بھی مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بلند ہو گا، مسلم ہینڈز پاکستان کے تعاون سے بڑے ہسپتالوں کے ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے پر غور کیا جائے گا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے نجی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
چیئرمین مسلم ہینڈز پاکستان سید لخت حسنین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔صوبائی نگران وزیر اطلاعات عامر میر، ڈائریکٹر پروگرام خالد محمود قریشی، سید جاوید جیلانی، میاں عمر فاروق، رانا عمر، راجہ ارسلان نصرت اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

6 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

19 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

31 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

38 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

44 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago