آصف زرداری اور بلاول کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں: فیصل کریم کنڈی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جسے آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے، آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟
رہنما پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ پوری پیپلزپارٹی متحد کھڑی ہے، اگلے ہفتے لاہور میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے، اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

11 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

11 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

14 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

17 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

17 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

23 mins ago