بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے: حافظ نعیم الرحمان


کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

19 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

22 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

25 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

28 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

51 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

1 hour ago