پاک بھارت میچ کے دوران بجلی معطل کر دی گئی، شہریوں کا شدید احتجاج

لوئر دیر (قدرت روزنامہ) پاک بھارت میچ کے دوران پورے ضلع کی بجلی بند کر دی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیرمیں لوڈشیڈنگ کے سبب شائقین پاک بھارت معرکہ دیکھنے سے محروم ہو گئے .

شہریوں نے میچ کے دوران بجلی منقطع ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا .


بتایا گیا ہے کہ لوئر دیر میں پاک بھارت میچ شروع ہونے پر ضلع بھر کی بجلی بند کر دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں