شہری آسانی سے صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے: میئر کراچی


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہری اب بہت آسانی سے کلورین ملے اور صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے . ترجمان میئر کراچی کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا .


ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر سے متعلق سی ای او واٹر کارپوریشن نے میئر کراچی کو بریفننگ دی . اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، ایک سافٹ ویئر سے عوام کو ای سلپ موصول ہو گی جس میں ٹینکر کی تمام معلومات ہو گی .
اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ 550 ٹینکرز میں ٹریکر نصب کیے گئے ہیں اور تمام ٹینکرز کی ونڈ اسکرین پر کیو آر کوڈ نصب ہیں .
ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کھوڑی گارڈن میمن مسجد کا بھی دورہ کیا اور علامہ قاری مصلح الدین صدیقی کے مزار پر فاتحہ بھی پڑھی . میمن مسجد کی انتظامیہ نے مسائل سے متعلق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بریف کیا .

. .

متعلقہ خبریں