اسلام آباد میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ بھائی اور بھانجے کیخلاف درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق قاتل اور مقتولین کے درمیان پہلے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
مقتولہ خاتون اور اس کے والد کے خلاف کچھ دوسرے مخالفین نے تھانہ کھنہ میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ مقتولہ کے بھانجے راشد محمود نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے نانا اور خالہ ریحانہ (مقتولہ) سمیت متعدد افراد پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
والد محمد سردار نے بتایا کہ 35 سالہ بیٹی ریحانہ سردار اپنے 35 سالہ شوہر ظفر اقبال اور 3 سالہ بیٹے جوہر علی کے ساتھ اسی اغوا کے کیس میں پیشی کے بعد کچہری سے واپس جا رہی تھی کہ ملزمان نے تعاقب کیا اور فقیر ایپی روڈ پر میٹرو کے قریب فائرنگ کی۔ جس سے بیٹی ریحانہ اور خاوند ظفر اقبال جاں بحق ہو گئے۔
والد نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سرفراز اور بیٹی عشرت کو جائیداد سے عاق کیا ہوا ہے اور مقتولہ بیٹی ریحانہ اور داماد ظفر کو ایک گھر خرید کر دیا تھا جس کا میرے بیٹے سرفراز اور عشرت کے بیٹے طارق محمود کو رنج تھا اور ان دونوں نے ہی میری بیٹی اور داماد کو قتل کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

4 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

27 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

31 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

44 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

51 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

57 mins ago