گلگت بلتستان سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کی جانے والی گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور اسمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔
گلگت بلتستان سے باہر گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں بشمول تھور، بابوسر اور غذر میں واقع چیک پوسٹس پر پولیس اہلکاروں کو گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کے لیے ناکہ بندی و چیکنگ کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کے لیے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کے لیے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری خوارک کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی منصفانہ تقسیم کے لیے جامع سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی میں شامل عناصر کی نشاندہی کریں اور حکومت کو بروقت مطلع کر دیں تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا بحران درپیش نہ ہو۔ سیکریٹری سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جانے والے گندم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

Recent Posts

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

3 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

11 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

22 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

30 mins ago

یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل…

35 mins ago

گولڈن پیک سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ 12 جون کے روز 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی…

42 mins ago