کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیڑہ بگٹی سے اغوا کیے گئے 6 فٹبال کھلاڑیوں کی بازیابی کا آپریشن جاری ہے۔ایک بیان میں وزیر اخلہ نے کہا کہ ڈیڑہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے اغوا ہونے والے فٹبالرز کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کےلیے آپریشن جاری ہے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہی سیکیورٹی اداروں کو بازیابی کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کردیے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بےامنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتیں، مغوی ہمارے بچے ہیں ان کی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔بلوچستان میں سوئی سے اغوا ہونے والے مقامی فٹبالرز تاحال بازیاب نہیں کروائے جاسکے جبکہ 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ناکابندی کردی گئی ہے، بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ6 فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبّی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب اغوا کرلیا گیا تھا۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…