ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ امتحان، بلوچستان سے 9234امیدواروں نے حصہ لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام بیوٹمز میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلباءاور 3983 طالبات ہیں ۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام بیوٹمز میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلباءاور 3983 طالبات ہیں ۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر مد جوگیزئی نے انٹری ٹیسٹ کے امتحان کا معائنہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹanswer keyٹیسٹ کے بعد اسی دن شام کو ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی جبکہ رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کردی جائے گا۔انٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز تھے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ تھا، ٹیسٹ کی نگرانی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز نے کی جبکہ امتحانی عملے کی خدمات بیوٹمز کے اساتذہ نے دی۔ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کے مطابق بولان میڈکل کالج کی 300 جبکہ مکران میڈیکل کالج کی 50، جھالاوان میڈکل کالج کی 50، لورالائی میڈکل کالج 50 ہائیر ایجوکیشن کی 20، غیر ملکی طلباءوطالبات کے لیے18 اور دیگر صوبوں کے لیے 36 ایم بی بی ایس کی سیٹیں مختص ہیں ہیں۔بولان میڈکل کالج کی 54 سیٹیں بی ڈی ایس کے لیے مختص ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا مقصد ایک شفاف اور منصفانہ MDCAT کےامتحان کا انعقاد ہے جس سے بلوچستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کے خواہشمند طلباءکو فائدہ پہنچے۔

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

11 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

39 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

51 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago