بلوچستان میں نوجوان نسل کو تعلیمی میدان سمیت ترقی کی راہ میں پہلے ہی بہت سی مشکلات درپیش ہیں ,ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا موجب ہے صوبائی حکومت اور بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کرکے پرامن خوشحال ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشیں کریں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نوجوان نسل کو تعلیمی میدان سمیت ترقی کی راہ میں پہلے ہی بہت سی مشکلات درپیش ہیں ہمارے نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں انہیں تعلیم،کھیل اور دور جدید کے چینلنجر سے نمٹنے سے متعلق ساز گار ماحول میسر ہو مگر یہ اسوقت کا ممکن نہیں جب تک قبائلی تنازعات میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریبان رہے جہاں ایک جانب یہ تنازعات انسانی جانوں کے ضیاع کی بنیاد بنتے ہیں وہیں نوجوان نسل اس سے بری طرح متاثر ہوتی ہے ایسے ماحول کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے بلوچستان میں اس وقت بھی بلوچ قوم کی کئی اقوام میں تنازعات جاری ہیں وڈھ میں مینگل قبائل،دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبائل،کچھی میں لہڑ ی اور جاموٹ قبائل کے تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہوچکا ہے میری بلوچستان حکومت اور بلوچ اقوام سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ایسے تنازعات کے خاتمے اور آپسی بھائی چارے اورمحبت کے فروغ کے لئے ترجیحی اقدامات اٹھائے اور اس ضمن میں قبائلی متعبرین سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی ان تنازعات کے فوری خاتمے کے لئے اپنے توانائیاں ایسے ہی صرف کرئے جیسا کہ وہ ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں کیونکہ آپسی بھائی چارہ ہی بلوچ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

1 min ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

13 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

27 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

37 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago