.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے . یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی،خدمات کی فراہمی اور اپنی یوتھ کی ترقی کو یقینی بنایاہے،تعلیم،صحت،مواصلات،معدنیات،زراعت،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات کے شعبوں کی ترقیاتی پالیسیاں بنائیں عمومی نظم ونسق کی بہتری،شفافیت اور احتساب،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھی انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی اور پارلیمانی اتحادی ارکان کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی سب کا خیال رکھیں گے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا ہے بلوچستان پہلی مرتبہ ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہو رہا ہے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنا ناگزیر ہے کئی دہائیوں کے بعد صوبے کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس عمل کو متاثر ہونے نہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں مل جل کر اپنی صوبے اور عوام کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے گزشتہ تین سالوں میں جتنی ترقیاتی اسکیمیں دی اس کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں مزید بہتری آئے گی .
متعلقہ خبریں