دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے،جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی،خدمات کی فراہمی اور اپنی یوتھ کی ترقی کو یقینی بنایاہے،تعلیم،صحت،مواصلات،معدنیات،زراعت،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات کے شعبوں کی ترقیاتی پالیسیاں بنائیں عمومی نظم ونسق کی بہتری،شفافیت اور احتساب،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھی انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی اور پارلیمانی اتحادی ارکان کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی سب کا خیال رکھیں گے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا ہے بلوچستان پہلی مرتبہ ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہو رہا ہے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنا ناگزیر ہے کئی دہائیوں کے بعد صوبے کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس عمل کو متاثر ہونے نہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں مل جل کر اپنی صوبے اور عوام کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے گزشتہ تین سالوں میں جتنی ترقیاتی اسکیمیں دی اس کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں مزید بہتری آئے گی

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago