ڈالر کے بعد برطانوی پائونڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمتیں بھی دھڑم سے گر گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پہلے کاروباری روز کےاختتام پر ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسییوں کے ریٹس میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی .

تفصیلات کے مطابق پہلے کارو باری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 302 روپے 95 پیسے 301 روپے 16 پیسے پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 304 روپے سے 3 سو 50 پیسے پر آگئی ہے .

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 3 سو 25 روپے پر برقرار ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 2 روپےکی کمی کے بعد 379 روپے پر آگئی ہے .


اسی طرح امارتی درہم بھی 2 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 83 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی ہے جبکہ سعودی ریال 1 روپے سستا ہوکر 79 روپے 80پیسے کا ہو گیا ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں آخری کاروباری روز کے اختتام ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا .

. .

متعلقہ خبریں