کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.66 روپے سستا ہونے کے بعد 299.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، 100 انڈیکس میں 68 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 796 پوائنٹس پر آ گیاہے .