کچھی مسئلے کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا چاہیے،کمشنر نصیر آباد ڈویژن

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں امن و امان کی بحالی تعلیم و صحت کے منصوبوں میں بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں کچھی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے اس مسئلے کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے حکومت علاقے میں کشیدگی ختم کرنے اور کسی بھی جانی نقصان کے ضیاع کو روکنے کیلئے اپنی کوششیں کر رہی ہے علاقے میں لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں انشا اللہ بہت جلد حالات پر قابو پا لیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر پریس کلب نصیر آباد عبدالرزاق بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر جنرل سیکرٹری خدا بخش منگی سینئر نائب صدر علی جان منگی فنانس سیکرٹری گل میر پندرانی آفس سیکرٹری وحید رزاق بنگلزئی سینئر صحافی محمد ایوب کھوسو بھی موجود تھے کمشنر نصیر آباد طارق قمر بلوچ نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہر صحافی اپنے علاقے کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوتا ہے .

صحافی انتظامیہ کی آنکھ اور کان ہے . صحافی برادری اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں ہم سب مل کر اپنے علاقے کے مسائل حل کریں گے . انھوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام کی خدمت کے لیے بھیجے گئے ہیں نصیر آباد ڈویژن میں گڈ گورنس کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچائیں گے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے تمام ضلعی اور ڈویژنل آفیسران کی اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد یہاں آکر مایوس نہ لوٹ جائیں .

. .

متعلقہ خبریں