کوئٹہ(قدرت روزنامہ)(بلوچستان کی نگران حکومت کا وژن اور تبدیلی کی کوششیں بیوروکریسی روکائوٹ بن گئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سرمایہ کاری بارے ون ونڈو سہولیات اور عالمی سطح کی پالیسی بنانے کی منظوری نہیں دی جاسکی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت کابینہ کا پہلے اجلاس میں سرمایہ کاری بارے آسانی پیدا کرنےکی پالیسی بارے آئٹم کو کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں لایا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی پہلی ترجیح بین القوامی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جس کا اعلان وزیراعظم ،آرمی چیف ،وزیراعلی کیجانب سے متعدد بارے کیا گیا ہے وآضح رہے کہ بلوچستان میں بین القوامی سرمایہ کاری کیلئے فوری طور پر ون ونڈو سینٹرز کی ضرورت ہے جس میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک جگہ پر ملے گی سینٹرز کی قیام کے بعد بیوروکریسی کا فائیل ورک ختم ہوکر راہ جائیگا ایسی پالیسی سرمایہ کاروں کی پہلی شرط ہے جبکہ سول و عسکری قیادت بھی سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات فراہم کرنیکا اعلان کرچکی ہے تاہم بلوچستان میں پالیسی منظور نہ ہونے کی وجہ ایک جانب بلوچستان میں بین القوامی سرمایہ کاری نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تو دوسری جانب بلوچستان میں بے روز گاری بڑھنے کا خدشہ ہے ۔اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کے موقف کیلئے وزیر اطلاعات سے رابطہ کیا گیا تاہم انکی جانب سے تاحال موقف نہیں دیا گیا
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…