کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5600 اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے .
عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے .