شرکت گاہ ویمن ریسورس سینٹر اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام کوئٹہ میں گول میز مشاورت کانفرنس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) شرکت گاہ ویمن ریسورس سینٹر (SG) اورنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) کے زیراہتمام سیڈا (CEDAW) کی چھٹی رپورٹ کے حوالے سے کوئٹہ میںمنعقدہ گول میز مشاورت کانفرنس کاانعقادکیاگیا . جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی اموربلوچستان صالح محمدناصر، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواداحمدڈوگر،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کے نجیب اللہ بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری (جینڈ)روومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہاں آرا تبسم ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون شوکت علی ملک، ڈائریکٹرمحکمہ صحت ڈاکٹر طاہرہ ودیگرشریک تھے .

گول میزکانفرنس کے شرکاءنے ماضی میں زیر التواءقانون سازی کے حوالے سے طریقہ کاراورپالیسیاں مرتب کرنے کے حوالے سیرحاصل بحث کرکے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا . شرکا نے صحت، فرانزک رپورٹنگ، میڈیکو لیگل ٹریننگ، کم عمری کی شادیوں ، اسکول کے بچوں کی غیر رسمی تعلیم، گھریلو تشددسمیت بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں بھی گفتگو کی . اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جواداحمدڈوگرنے کہا کہ بلوچستان پولیس صنفی مساوات پریقین رکھتے ہیں اورہماری کوشش ہے کہ خواتین کوبرابری کی بنیادپرروزگارکے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ آگے آکرملک وقوم اورصوبے کے عوام کی خدمت کرسکیں، بلوچستان کی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ بینظیرشیلٹرہوم میں رہائش پذیرغریب اورلاچار خواتین کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے بلوچستان پولیس اقدامات کررہی ہے . وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹرجہاں آراءتبسم نے کہا کہ بلوچستان کے تین اضلاع میں خواتین کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کے منصوبوں پرکام جاری ہے، منصوبے کے تحت تین مزیداضلاع میں خواتین ہاسٹل تعمیر کئے جائیںگے جس سے خواتین کی رہائش کامسئلہ کسی حد تک کم ہوجائے گا . صوبائی محتسب کے نمائندے نے بتایاکہ دفاتراورکام کرنے کی جگہوں پرخواتین کو ہراساں کرنے کی شکایتیں موصول ہورہے ہیں، محتسب کے دفترمیں عملے اورآفیسران کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش ہیں، تاہم حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے . گول میزمشاورتی کانفرنس میں ڈاکٹر شاہانہ اور میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر عائشہ فیض، لیبر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ظاہر، پی اینڈ ڈی کے صغیر احمد، BCSWکی چیئرپرسن فوزیہ شاہین، شازیہ ریاض، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی فرغان روبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر حبا گل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ماہ جبین، ڈپٹی ڈائریکٹر محتسب میر احمد مری اور عجب خان کھیتران، اقلیتی حقوق کمیشن کے جسبیر سنگھ، اقوام متحدہ خواتین کی نمائندہ آسیہ ودود، ایم او ایچ آر اے اسفند یار بادینی، یو این ڈی پی، ایس ڈی جی یونٹ میر محمد مری، ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن ایڈوکیٹ طاہر حبیب، محتسب سید منور احمد ہاشمی اوروکلاءبھی شریک تھے . بعدازاںکانفرنس کے اختتام پر آخر میں شرکت گاہ ویمن ریسورس سنٹر کی ڈائریکٹر حمیرا شیخ، سینئر پروگرام آفیسر کوئٹہ بتول سیما، ایڈمن آفیسر انور بلوچ، این سی ایچ آر بلوچستان کی ڈاکٹر فرخندہ اورنگزیب اور کوآرڈی نیٹر علی نے مہمانوں ودیگرشرکاءکاشکریہ داکیا .

. .

متعلقہ خبریں